ابنا: پوليس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ سے تقريبا بيس کلوميٹر کے فاصلے پر کچلاک کے علاقے ميں وہاں جاري اے اين پي کے جلسے گاہ کے قريب ہوا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کي آواز دور دور تک سني گئي، دھماکے کے نتيجے ميں ايک آٹھ سالہ بچے اور اے اين پي کے رہنماء ملک قاسم سميت 6 افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمي ہوگئے، زخميوں ميں اے اين پي کے صوبائي صدر اورنگزيب کاسي اور ان کي اہليہ بھي شامل ہيں. جاں بحق اور زخميوں کو سول اسپتال اور سي ايم ايچ اسپتال منتقل کردياگيا، دھماکے سے وہاں کھڑي دو گاڑياں بھي تباہ ہوگئيں ،پوليس کي ابتدائي تحقيقات کے مطابق دھماکہ خيز مواد 7کلو تھا جسے موٹر سائيکل ميں نصب کياگيا تھا. دوسري جانب پشتونخواہ ملي عوامي پارٹي، ہزارہ ڈيموکريٹک پارٹي، تحريک انصاف بلوچستان سميت مختلف سياسي جماعتوں نے اے اين پي کے جلسہ ميں دھماکے کي شديد مذمت کي اور زمہ داروں کے خلاف فوري کاروائي کا مطالبہ کيا ہے، وزيراعلي نواب اسلم رئيساني نے واقعہ کي شديد مذمت کرتے ہوئے واقعہ کي رپورٹ طلب کرلي اور سکيورٹي انتظامات کو مزيد موثر بنانے کا حکم ديا ہے......../169
12 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 328823
کوئٹہ کے نواحي علاقے کچلاک ميں بم دھماکے ميں ايک بچے اور ملک قاسم سميت 6 افراد جاں بحق جبکہ اے اين پي کے صوبائي صدر اور ان کي اہليہ سميت دس افراد زخمي ہوگئے.